ایران کی ایٹمی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ہم پر جنگ بندی کے خطرات منڈلا رہے جنہیں سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کافی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر فوجی حملے کی دھمکی کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کی قیادت میں ایک بحری بیڑے کی تعیناتی کی گئی ہے۔


