چین اٹلی کے ساتھ پارٹیوں کی سطح پر تبادلے مضبوط بنانے کو تیار ہے، سینئر عہدیدار سی پی سی

چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یِن لی اطالوی ڈیموکریٹک پارٹی کے خارجہ امور شعبے کے سربراہ گیوسپے پروونزانو سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یِن لی نے اٹلی کی ڈیموکریٹک پارٹی کے خارجہ امور شعبے کے سربراہ گیوسپے پرووِنزانو سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
چین۔ اٹلی جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کے 20 سال مکمل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے یِن لی نے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ، پارٹی تبادلے بڑھانے، عملی تعاون مضبوط بنانے اور چین۔ اٹلی اور چین۔ یورپ تعلقات کے فروغ کی غرض سے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
پروونزانو نے کہا کہ اطالوی ڈیموکریٹک پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے، اٹلی۔ چین اور یورپ۔ چین تعلقات میں اضافے کی کوششوں اور کئی عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں