ہومتازہ ترینچین نے سرمایہ کاری میں تیزی کے لئے بڑے ابتدائی منصوبے پیش...

چین نے سرمایہ کاری میں تیزی کے لئے بڑے ابتدائی منصوبے پیش کر دیئے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز ادارے نے سال 2026 کے لئے ابتدائی مرحلے کے بڑے منصوبوں اور مرکزی بجٹ کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جن کی مالیت 295 ارب یوآن (تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر) ہے تاکہ مختلف فنڈز کے اجرا اور ان کے استعمال کو تیز کیا جا سکے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ترجمان لی چھاؤ نے یہ معلومات ایک پریس کانفرنس کے دوران دیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی آر سی نے حال ہی میں بنیادی ڈھانچے کے متعدد بڑے منصوبوں کی منظوری اور ان کی اجازت دی ہے جن میں نقل وحمل، پانی کے تحفظ، توانائی اور سائنسی تحقیق وغیرہ شامل ہیں۔

نقل وحمل کے اہم منصوبوں میں گوانگ ژو میں نیا ہوائی اڈہ اور ژان جیانگ-ہائیکو سمندر پار فیری اور متعلقہ روٹ کا انجینئرنگ کام شامل ہیں۔

پانی کے تحفظ کے بڑے منصوبوں میں لیاؤ ننگ صوبے میں پانی کے وسائل کی تقسیم کا منصوبہ اور یون نان صوبے کے شہر لی جیانگ میں نان گواپھنگ میں پانی کے ذخیرے کا منصوبہ شامل ہے۔

توانائی کے شعبے میں ژے جیانگ الٹرا- ہائی- وولٹیج (یو ایچ وی)متبادل- کرنٹ رنگ گرڈ منصوبہ اور صوبہ سیچھوان میں ایک پن بجلی گھر کی منظوری شامل ہے۔

ابتدائی منظوریوں اور پیشگی فنڈنگ کا مقصد سرمایہ کاری کے منصوبوں کے نفاذ کو تیز کرنا اور ملک کے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے ہموار آغاز کو یقینی بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں