چین سے تعلق رکھنے والے ہالی وڈ اداکار جیکی چن بھی غزہ پر اسرائیلی حملوں، ظلم و بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی جیسے اقدامات، اور پر ڈھائی جانیوالی قیامت پر کافی جذباتی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکار نے غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے اور دنیا کو بتایا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہو کر کیا بنو گے تو بچے نے کہا ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔
ہالی وڈ سٹار نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہے کہ بڑھنا نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے۔


