معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر کافی متنازع بن گئی ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے متعلق بیان انہیں مہنگا پڑ گیا اور صارفین کی بڑی تعداد انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انسٹا گرام پر اداکارہ نے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انکی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا مجھے یہ فوٹوگرافر چاہئے جس کے جواب میں ادکارہ نے کہا میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی، شوہر کے حوالے سے ثنا جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا، صارفین نے اس ردعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کئے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔


