ہومتازہ ترینآسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی مشکلات میں اضافہ، ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھنے...

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی مشکلات میں اضافہ، ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

آسٹریلیا کے لیفٹ ہینڈبیٹسمین پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا اور ان پر کرکٹ سے سبکدوش ہونے کیلئے دبائو میں اضافہ ہونے لگا ہے، متعدد سابق کرکٹرز عثمان خواجہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہہ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ اس حوالے سے ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرینگے، ایڈم گلکرسٹ اور کمنٹیٹر نے ایک پروگرام میں عثمان خواجہ کی پریس کانفرنس کے بارے میں بتایا ہے، ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ عثمان خواجہ کل میڈیا کا سامنا کرینگے، مجھے نہیں پتہ کس چیز پر بات ہو گی لیکن فوکس مستقبل کے حوالے سے ہی ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، عثمان خواجہ ریٹائر منٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، وہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کی بعد تنقید کی زد میں ہیں، وہ تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ نہ کھیل سکے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں