ہومتازہ ترینقومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے آسٹریلیا میں نیو...

قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے آسٹریلیا میں نیو ایئر ایک ساتھ منایا

آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں اور سال نو کی آمد پر دونوں نے نیو ایئر ایک ساتھ منایا جہاں انہوں نے فائر ورکس دیکھا، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیو ایئر نائٹ کو خوب انجوائے کیا، یہاں فائر ورک اچھا تھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا میں اور محمد رضوان ہی اکٹھے تھے، رضوان کی فیملی ہوٹل میں ہی موجود رہی، ہم نے کنڈیشنز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

ادرھر دونوں کھلاڑی میلبورن میں کھیلے جانیوالے میچ میں ایک دوسرے کے حریف بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم کی سڈنی سکسرز اور محمد رضوان کی میلبرن رینیگیڈز مدمقابل ہیں جہاں محمد رضوان 6 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں