پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات و سہولیات فہرستوں کا تبادلہ کردیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت معاہدے (31 دسمبر1988ء )کے تحت ہوا ہے، پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کی۔


