ہومتازہ ترینبرازیلین اسٹار فٹبالر رابرٹو کارلوس خرابی صحت کے باعث ہسپتال منتقل

برازیلین اسٹار فٹبالر رابرٹو کارلوس خرابی صحت کے باعث ہسپتال منتقل

برازیلین فٹبال کے لیجنڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق دفاعی ستون رابرٹو کارلوس کی صحت اچانک خراب ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس سے انکے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ رابرٹو کارلوس چھٹیاں گزارنے کیلئے برازیل میں موجود تھے اور اس دوران معمول کے طبی معائنے میں انکی صحت سے متعلق تشویشناک علامات سامنے آئیں، اگرچہ وہ ٹانگ میں خون کے ایک معمولی لوتھڑے کی جانچ کیلئے ہسپتال پہنچے تھے تاہم مزید ٹیسٹ اور ایم آر آئی سکین کے بعد ڈاکٹروں نے دل کی کارکردگی میں خرابی کی نشاندہی کی، طبی ماہرین کے مشورے پر فوری طور پر ان کے سرجری کا فیصلہ کیا گیا جو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، روبرٹو کارلوس کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں مزید 2 دن تک ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں