سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے لیاری پر بنائی گئی بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں انکے شہید شوہر کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے جس پر میں عالمی قوانین کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرونگی۔
ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے، معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔
نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کیلئے بنائی گئی۔


