ہومتازہ ترینگوئی یانگ کا ڈیجیٹل انقلاب سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے غیر ملکی...

گوئی یانگ کا ڈیجیٹل انقلاب سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے غیر ملکی وفد کو حیران کر گیا

گوئی یانگ (شِنہوا )کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی) کی دعوت پر 21 ممالک کی سیاسی جماعتوں اور میڈیا نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے 3 سے 6 جولائی تک چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کا 4 روزہ دورہ کیا۔
اس دورے میں مندوبین نے گوئی یانگ میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بگ ڈیٹا انڈسٹری کا دورہ کیا، مصنوعی ذہانت کے استعمال کا براہ راست مشاہدہ کیا اور خود کار گاڑیوں کا خود تجربہ کیا۔ اس سفر نے انہیں غربت کے خاتمے میں گوئی ژو کی نمایاں پیشرفت اور اس کی گہری شہری و دیہی تبدیلی کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔
اس سفر کی ایک خاص بات مستقبل کی جدید اور ہائی ٹیک خود کار شٹل تھی جسے ” پوٹیٹو بس” کا نام دیا گیا ہے، جو گوئی یانگ کے خوبصورت سیاحتی راستے "ونڈر لوپ” پر چلتی ہے۔ اس نے فوراً ہی وفد کے قائد فرانسسکو مارینجیو کی توجہ حاصل کر لی، جو اطالوی کمیونسٹ پارٹی (پی سی آئی) کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے ایشیا ڈیسک کے سربراہ ہیں۔
گاڑی پر سوار ہو کر مارینجیو نے اس کے سٹارٹ ہونے کے طریقہ کار، ہنگامی بریکنگ سسٹم اور خود کار آپریشن کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ وہ پورے سفر کے دوران دنگ رہ گئے اور انہوں نے اس خود کار ڈرائیو کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔
فرانسسکو نے کہا کہ”یہ میرا چین کا پہلا دورہ نہیں ہے۔ میں 2008ء سے اٹلی اور چین کے درمیان سفر کر رہا ہوں۔ یہاں میرا قیام اکثر طویل ہوتا ہے، صرف ایک ہفتے کے مختصر دورے نہیں ہوتے۔ میں ایک وقت میں ایک ماہ تک بیجنگ میں بھی رہا ہوں۔ میں اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ چین نے شاندار ترقی حاصل کی ہے اور اس کے بڑے شہر کئی دوسرے ممالک کے شہروں سے آگے نکل چکے ہیں۔”
یہ مارینجیو کا گوئی ژو کا پہلا سفر تھا۔ وہ نیشنل بگ ڈیٹا (گوئی ژو) کمپرہینسیو پائلٹ زون ایگزیبیشن سنٹر میں دکھائے گئے صوبے کے ترقیاتی ماڈل سے بے حد متاثر ہوئے۔ وہ خاص طور پر اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ کس طرح بگ ڈیٹا مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کسی خود کار گاڑی میں میرا پہلا سفر بھی تھا اور اس جدید ترین ٹیکنالوجی نے مجھے واقعی حیران کر دیا۔” فرانسسکو کی نظر میں چین کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی صنعتی ترقی کا حتمی مقصد لوگوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں