ہومتازہ ترینہانگ کانگ کا رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ 9 ماہ...

ہانگ کانگ کا رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ 9 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کے حالیہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ 9 ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔

لی نے یہ اعلان جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے جسٹس ڈیوڈ لوک اور 2 دیگر افراد کو ایک آزاد کمیشن تشکیل دینے کے لئے مقرر کیا تاکہ آگ کے سبب کی تحقیقات کی جا سکیں اور یہ جانچا جا سکے کہ متعلقہ تزئین و آرائش کے منصوبوں میں قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

حکام کے مطابق 26 نومبر کو تائی پو میں بھڑکنے والی آگ میں اب تک 160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں