بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمتنازع انفلوئنسرز رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی بیہودہ گفتگو سوشل میڈیا...

متنازع انفلوئنسرز رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی بیہودہ گفتگو سوشل میڈیا پر زیر بحث

متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ اور متنازع خاتون ٹک ٹاکر و انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کی چھوٹی سوچ کی وجہ سے انکے کپڑے بھی چھوٹے ہورہے ہیں، انہوں نے رجب بٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جس طرح عوام نے رجب کا ساتھ نہیں دیا، ویسا ہی سلوک ان کیساتھ بھی کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران سامعہ حجاب اور رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر ایک ساتھ لائیو سیشن کیا جہاں دونوں کے درمیان ہونیوالی نامناسب گفتگو کلپ کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں رجب بٹ نے سامعہ حجاب کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کئے جن کا سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا، رجب بٹ نے کہا کہ انکا باڈی شیپ خوبصورت ہے جس پر سامعہ نے جواب دیا کہ انکا پیٹ نکلا ہوا ہے اور وہ اسے کم کرنے کیلئے جم جانا چاہتی ہیں، وہ ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں اور سب انکا پیٹ دیکھ چکے ہیں، اس پر رجب نے کہا کہ وہ انکا پیٹ نہیں بلکہ باقی حصے دیکھتے ہیں، یہ کلپ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور صارفین نے گفتگو کو انتہائی نامناسب، غیر اخلاقی اور سستا مواد قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب بے شرم لوگ ہیں وہ لڑکی کی باڈی پر اتنے گھٹیا تبصرے کر رہا ہے۔

ایک صارف نے رجب پر تنقید کرتے ہوئے کہا اسے اپنی بیوی کی کوئی پروا نہیں یہاں مزے لے رہا ہے، ایک اور نے کہا کہ بہت ہی سستا کانٹینٹ۔

سوشل میڈیا پر جاری تنقید اور ردعمل نے دونوں انفلوئنسرز کو ایک بار پھر تنازعات کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!