اتوار, جون 8, 2025
ہومLatestچینی تاجروں کا جنوبی سوڈان میں مشکلات کا شکار بچوں کے لئےسامان...

چینی تاجروں کا جنوبی سوڈان میں مشکلات کا شکار بچوں کے لئےسامان کاعطیہ

جوبا (شِنہوا) جنوبی سوڈان میں چینی تاجروں کے ایک گروپ نے مشرقی افریقی ملک میں ایک یتیم خانے کو خوراک سمیت ضروری اشیاء عطیہ کی ہیں۔

یہ عطیہ 52 بچوں کو فراہم کیا گیا۔خیراتی تنظیم کانفیڈنٹ چلڈرن آؤٹ آف کنفلکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیدا سیمسن رابرٹ نے چینی تاجروں کی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مرکز کا مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبامیں عطیہ حوالے کرنے کی تقریب میں  سیمسن نے کہا یہ یتیم خانے کے لئے  ایک بہت بڑی امداد ہے اور اس نے واقعی ہمیں بہت خوشی دی ہے کیونکہ اب بچوں کو اچھا کھانا ملے گا اور اسکول بیگ جیسے تعلیمی مواد نئے خریدنے پر اخراجات کم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ یہاں کئی  بچوں کو ضرورت ہے۔ اس وقت خصوصی طور پر مرکز کو رقم کی کمی کا سامنا ہے، مرکز کو چلانے کے لیے ہم مکمل طور پر ایسے عطیات پر انحصار کرتے ہیں۔

چینی کاروباری خاتون اورنیو ٹریڈنگ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی مالکہ پھان جیانیان نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں 15 برس  گزارنے اور جنگ کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہوں نے مشکلات کا شکار بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت محسوس کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!