ہومپاکستانسندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بریفنگ کی بجائے اے پی سی...

سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بریفنگ کی بجائے اے پی سی بلائی جانی چاہئے تھی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بریفنگ کی بجائے اے پی سی بلائی جانی چاہئے تھی، ملکی دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے باہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بریفنگ نہیں دی جانی چاہئے تھی بلکہ اے پی سی بلائی جانی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،کسی بھی بھارتی جارحیت کا قوم اور دفاعی اداروں کے ہمراہ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں