شی جیا چوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر چانگ جیا کھو میں 7 بین الاقوامی سنو مقابلے دسمبر میں منعقد کئے جائیں گے۔
ان میں سے 3 كلاس۔اے كے مقابلے شہر کے چونگ لی ضلع میں واقع بیجنگ 2022 کے مقابلوں کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔
جین ٹنگ سنو پارک میں ایف آئی ایس فری سکی ہاف پائپ ورلڈ کپ 5 سے 7 دسمبر تک اور ایف آئی ایس سنوبورڈ ہاف پائپ ورلڈ کپ 6 سے 8 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
نیشنل سکی جمپنگ سنٹر میں ایف آئی ایس ویمنز سکی جمپنگ ورلڈ کپ 13 سے 15 دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔
کلاس۔بی مقابلے ایف آئی ایس الپائن سکیئنگ پوائنٹس ریس، ایف آئی ایس الپائن سکیئنگ فار ایسٹ کپ، ایف آئی ایس سکی جمپنگ کا نٹینینٹل کپ اور ایف آئی ایس سنوبورڈ متوازی ایشین کپ چانگ جیا کھو میں منعقد ہوں گے۔