ہوم China چین کا مزید ملکوں کے شہریوں کے لئے ویزا فری داخلے کا اعلان

چین کا مزید ملکوں کے شہریوں کے لئے ویزا فری داخلے کا اعلان

0
چین کا مزید ملکوں کے شہریوں کے لئے ویزا فری داخلے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا) چین بین الاقوامی سیاحت اور کاروباری سفر کے فروغ کے لئے جاری کوششوں کے تحت جلد جاپان اور 8 دیگر ملکوں کے شہریوں کو ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان کے بیان کے مطابق 30 نومبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک بلغاریہ، رومانیہ،کروشیا،مونٹی نیگرو،شمالی مقدونیا،مالٹا،استونیا،لٹویا اور جاپان کا عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو آزمائشی ویزا استثنیٰ حاصل ہوگا۔ویزے کے بغیر قیام کی مدت دوگنا کر کے 30 دن کردی گئی ہے۔

ان ملکوں کے اضافے سے چین کی یک طرفہ ویزا فری پالیسی 29 ملکوں سے  38 ملکوں تک وسیع ہو گئی ہے۔

اس تازہ ترین اقدام کا مقصد ملک کے سفر کو آسان بنانا ہے۔یہ اقدام گزشتہ سال دسمبر میں متعارف کرائی گئی ویزا فری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس میں کورونا کی وبا کے بعد چین کی مزید وسعت کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

وزارت خارجہ کے شعبہ قونصلر کے سربراہ تونگ شوئے جون نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم چین کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے مزید غیر ملکی دوستوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کے دوروں کے لئے مزید سازگار ماحول قائم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں