ہوم China چینی شہر شین زین میں چین اور اٹلی کی مشترکہ لیبارٹری قائم

چینی شہر شین زین میں چین اور اٹلی کی مشترکہ لیبارٹری قائم

0
چینی شہر شین زین میں چین اور اٹلی کی مشترکہ لیبارٹری قائم

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) کی لیبارٹری میں ریسرچ فیلو روبوٹ کی تیاری میں مصروف ہے- (شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں چین اور اٹلی کی مشترکہ لیبارٹری برائے فارماسیوٹیکل بائیو ٹیکنالوجی اینڈ امیونوسیفٹی  قائم کردی گئی ہے، جس کا مقصد حیاتیاتی ادویات کے شعبے میں سائنس و ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کی بین الاقوامی سطح پر تبادلے  کو فروغ دینا ہے۔

اس لیبارٹری کو چینی اکیڈمی آف سائنسز کے شین زین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی)، انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ سیل بائیولوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسلیشنل فارماکولوجی نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

ایس آئی اے ٹی کے نائب صدر شو جیان بن نے کہا کہ مشترکہ لیبارٹری کے قیام سے چین اور اٹلی کے درمیان تعلیمی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں اور بائیو میڈیکل کے شعبے میں دو طرفہ تحقیق کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں