لاہور: گلوکار و موسیقار حسن رحیم کی 14 گانوں پر مشتمل نئی میوزک البم دل کے پردے ریلیز ہوگئی۔
گلوکار نے انسٹاگرام پر بیک اسٹیج کے کلپس کی ایک سیریز شیئر کی، جس میں سننے کے سیشنز کے مناظر، دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور پروڈیوسر عمیر کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی۔
حسن رحیم کی جانب سے شیئر کی گئی کلپس میں سے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا کلپ ان کے گھٹنے کی چوتھی سرجری کے دنوں کا تھا، جب انہیں معلوم نہیں تھا کہ آیا وہ دوبارہ چل سکیں گے یا نہیں۔


