اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کمزور نہیں، اتفاق ہوا تھا عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی تیسری مذاکراتی نشست ہوگی، اب تک ملاقات نہیں کرائی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا تھا انہوں نے حکومت سے جواب لیکر بتانے کا کہا تھا مگر اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی،ہم نے اتفاق کیا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو کوئی مانیٹر نہیں کرے گااور ان کیساتھ ملاقات کے بعد ہی مذاکرات کی تیسری نشست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کمزور نہیں ہے ، حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ملاقات میں ہی لگائیں گے۔