جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومEnertainmentبھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، شدید...

بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، شدید زخمی

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس واقعے کی اطلاع دی۔مشہور ویب سیریز راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کرشمہ نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ہمراہ لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں تاہم کسی وجہ سے ان کے دوست ٹرین پر سوار نہ ہوسکے اور ٹرین چل پڑی جس پر اداکارہ نے گھبرا کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں انہیں کافی چوٹیں آئیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی کمر پر چوٹیں آئیں ہیں ان کا سر کہیں ٹکرانے کے باعث سوج گیا ہے جبکہ جسم پر جگہ جگہ نیل پڑگئے ہیں۔ کرشمہ شرما نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!