ہومتازہ ترینامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نائن الیون دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نائن الیون دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ آئرلینڈ سے وطن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ 9/11 حملوں سے متعلق مزید ریکارڈ جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے مزید ریکارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ہتھیاروں کے ذخائر کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے دوبارہ بھرا جا رہا ہے اور پیٹریاٹ میزائل پہلے سے زیادہ تعداد میں تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشنز کے حوالے سے کہا کہ ریپبلکن پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے جے ڈی وینس کے 2028 صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت قرار دیا، مگر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈیموکریٹس اور بائیڈن پر عوام کے ساتھ برا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں