کراچی (لارڈ میڈیا) اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ بینک کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا، جہاں معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود برقرار رکھنے یا اس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین کی آراء میں تقسیم ہے، نصف ماہرین کا خیال ہے کہ شرح سود گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رہے گی جبکہ دیگر نصف ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں آدھا فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ اس مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی ہوگی، جس میں معیشت کی موجودہ حالت اور مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھا جائے گا۔


