تل ابیب (لارڈ میڈیا) اسرائیل نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنا جوہری یا بیلسٹک میزائل پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل کارروائی کرے گا، چاہے ایران اور امریکا کے درمیان کوئی معاہدہ موجود ہو۔ یہ بات اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے ایک انٹرویو میں کہی۔
الجزیرہ کے مطابق کوہن نے کہا کہ ایران کی جانب سے ان پروگراموں کی بحالی کو اسرائیل برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران جوہری ہتھیار کے قریب پہنچ چکا ہوتا۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے اور ایران کی کسی بھی کوشش کے جواب میں کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام اور امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ اسرائیل ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔


