ہومتازہ ترینقالیباف نے امریکی وزیر خزانہ پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کردیا

قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کردیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ان پر حقائق چھپانے اور جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی وزیر نے کہا تھا کہ گزشتہ 14 روز میں آبنائے ہرمز سے 130 ملین بیرل تیل منتقل کیا گیا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ امریکا کو جنگ پر 130 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے امریکی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے اصل مالیاتی اعداد و شمار سامنے لائیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم بن چکی ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے دوران تیل کی ترسیل اور اس راستے سے بحری آمدورفت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں