ہومتازہ ترینپنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں ہو رہا جبکہ نمائشی اقدامات زیادہ...

پنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں ہو رہا جبکہ نمائشی اقدامات زیادہ ہیں، حافظ نعیم

لاہور (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں ہو رہا جبکہ نمائشی اقدامات زیادہ ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل مایوس ہو رہی ہے اور برین ڈرین بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی عوام میں شعور پیدا کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار سے غریب آدمی پس رہا ہے اور ہر شعبے میں کرپشن نظر آ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ راولپنڈی میں جلسہ عام ہوگا اور تاجروں سے ملاقات بھی کی جائے گی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں