اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو فنانشل فراڈ کی 3 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں لیکن صرف 26 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق 20 اگست تک 3005 شکایات پر 854 انکوائریز رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایجنسی میں عملہ کی کمی یا حکمت عملی کی عدم موجودگی کی وجہ سے 3 سرکلز میں فنانشل اور واٹس ایپ شکایات پر ایف آئی آرز کا اندراج انتہائی کم ہے۔ واٹس ایپ فراڈ کی 540 شکایات میں سے صرف 16 انکوائریز ہوئیں اور کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
کراچی سرکل میں سب سے زیادہ فنانشل اور واٹس ایپ شکایات موصول ہوئیں، جن کی تعداد بالترتیب 1870 اور 473 تھی۔ انکوائریز کی تعداد 683 اور 3 رہی جبکہ صرف 12 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔


