اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بیوروکریسی نے گزشتہ پانچ برسوں میں سرکاری گاڑیوں کے لیے کروڑوں روپے کا ایندھن خرچ کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، بی آئی ایس پی کے تحت 75 گاڑیاں زیر استعمال ہیں جنہوں نے پانچ سالوں میں 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن استعمال کیا۔
دستاویزات کے مطابق، بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں 28، پنجاب میں 12، سندھ میں 17، خیبر پختونخواہ میں 7، بلوچستان میں 6، اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 گاڑیاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اسلام آباد ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برسوں میں 402400 لیٹر ایندھن خرچ کیا جبکہ پنجاب کی گاڑیوں نے 100788 لیٹر اور سندھ کی گاڑیوں نے 1828850 لیٹر فیول استعمال کیا۔ یہ اخراجات مجموعی طور پر کروڑوں روپے بنتے ہیں۔


