ہانگ کانگ (لارڈ میڈیا) پاکستان کے وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی مالیاتی و تکنیکی تبدیلیوں کو سمجھنے اور اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کا ریگولیٹری نظام قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ریگولیٹری نظام کی تشکیل اور اسے فعال بنانے پر تقریباً 2 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ منظور شدہ بجٹ کا تقریباً 92 فیصد استعمال نہیں کیا گیا۔
بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان کی کوشش بٹ کوائن اسٹرٹیجک ریزرو بڑی مقدار میں بٹ کوائن خریدنے کے بجائے ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام کے لیے تیار کرنا ہے۔


