یوکرین (لارڈ میڈیا) روسی ڈرون حملے میں یوکرین کے ضلع بوچا میں 37 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ہیں۔ کیف ریجن کے گورنر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد 380 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حملے کے باعث ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ حملے میں 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ ڈپو شہری علاقے میں نہیں ہونا چاہیے تھا اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس کو ہر اقدام کے جوابی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔


