اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن کا دورہ مکمل کر کے استنبول روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار استنبول میں سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ کا برطانیہ کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل ہوگیا جس میں انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز اور دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوے سے بھی ملاقات ہوئی۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد ارکان اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔


