ہومتازہ تریناسلامی اقوام کے مسائل کا حل اتحاد اور تعاون میں ہے، خامنہ...

اسلامی اقوام کے مسائل کا حل اتحاد اور تعاون میں ہے، خامنہ ای

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے چھ ماہ مکمل ہونے پر خلیجی ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی اقوام کے مسائل کا حل اتحاد اور تعاون میں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے خلیجی ممالک کو اپنے حقیقی دشمنوں کے منصوبے سمجھنے اور ان کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل اسلامی دنیا کے دشمن ہیں، صرف ایران کے نہیں۔

انہوں نے حکومت کو معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی اور عوام میں مایوسی پھیلانے والے بیانات سے گریز کی تاکید کی۔ انہوں نے ایرانی صدر اور حکومت کے دیگر ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر کے پیغام کو حکومت کی مسلسل حمایت قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ملک کی حفاظت اور قومی یکجہتی برقرار رکھی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں