ہوماہم ترینپاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مشترکہ سلامتی اور اجتماعی دفاع کیلئے متحد...

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مشترکہ سلامتی اور اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مشترکہ سلامتی اور اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو یومِ فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت کی تاریخی فتح کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات صدیوں پر محیط ایمان، تاریخ اور جدوجہد سے مضبوط ہوئے ہیں۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مشترکہ سلامتی اور اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاک ترک سٹریٹجک شراکت داری کا اظہار ہے، اور پاکستان ترکیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ خوشحالی اور سلامتی ہمارا عزم ہے، اور پاک ترک دوستی اور بھائی چارے کا رشتہ نسل در نسل مزید مضبوط ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں