لندن (لارڈ میڈیا): لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کے باعث کھیل متاثر رہا اور صرف 24 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی مجموعی برتری 357 رنز تک پہنچا دی ہے۔ دن کے اختتام پر ڈین لارنس 50 اور اولے رابنسن 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
ہیری بروک نے 34 اور ایمیلو گے نے 31 رنز بنائے جبکہ جیمی اسمتھ اور گس ایٹکنسن 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


