ہومتازہ ترینمیسی ایونٹ، 33 ہزار شائقین کو ٹکٹ رقم واپس کرنے کا اعلان

میسی ایونٹ، 33 ہزار شائقین کو ٹکٹ رقم واپس کرنے کا اعلان

کولکتہ (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کولکتہ میں لیونل میسی کی شرکت کے دوران ہونے والے متنازع اور بدنظمی کا شکار ایونٹ میں ٹکٹ خریدنے والے 33 ہزار شائقین کو ان کی رقم واپس کی جائے گی۔ انہوں نے یہ اعلان بھارت کے نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر کولکتہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ٹکٹوں کی رقم ریاست کے کھیلوں کے بجٹ سے واپس کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں اندرونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 دسمبر کو فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نے یووا بھارتی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، جہاں شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس بدانتظامی کا الزام سابق بھارتی حکومت کے وزیرِ کھیل پر عائد کیا گیا تھا کیونکہ ایونٹ کے دوران بدنظمی پر شائقین سخت غصے میں تھے۔

اس تقریب کے لیے شائقین نے 4 ہزار اور 6 ہزار بھارتی روپے کے مہنگے ٹکٹ خریدے تھے۔ میسی کی مختصر موجودگی اور انتظامات سے ناخوش شائقین اس دن سے ہی اپنے پیسے واپس مانگ رہے تھے، لیکن طویل عرصے تک انہیں ٹکٹ کی رقم واپس نہیں کی گئی۔ میسی کے دورے کے دوران ہونے والی بدنظمی پر اس وقت کی ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں