راولپنڈی (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی نے مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے خلاف اپنے دھرنوں کے دو ہفتے مکمل ہونے پر راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو راولپنڈی کی تمام سڑکیں بند کر دی جائیں گی، اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت ملک بھر میں مارچ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار بن جائے گی اور اگر ہم نکل پڑے تو ہمیں کوئی روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ہدایت کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں اور مفت پٹرول استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے پٹرولیم لیوی کو حکمرانوں کے ڈاکے کی ایک شکل قرار دیا اور پوچھا کہ بجلی زائد ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟


