ہومتازہ ترینمسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اردوان

مسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اردوان

انقرہ (لارڈ میڈیا) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں مضبوط اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور ترکیہ مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اردوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم دنیا کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ مسلمان صدیوں تک تاریخ رقم کرتے رہے اور دنیا میں نظم و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

ترک صدر نے دنیا کو حق اور باطل کے درمیان ایک تاریخی جدوجہد سے گزرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جدوجہد میں ان شاء اللہ حق غالب آئے گا۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو کم کرکے مشترکہ مفادات اور امت کے اتحاد کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اتحاد ہی اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں