تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی اس کا ارادہ رکھتا ہے۔
صدر پزشکیان نے بتایا کہ تہران دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور ایرانی قوم اپنے دفاع اور قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام ایران کی ترجیحات میں شامل ہے اور عالمی امن کا آغاز خطے سے ہونا چاہیے۔
ایرانی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کیلئے مؤثر کردار ادا کریں تاکہ مزید تنازع سے بچا جاسکے۔


