ہومتازہ ترینجعلی لائسنس کے الزام میں 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 معطل

جعلی لائسنس کے الزام میں 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 معطل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے جعلی لائسنس کے الزامات کے تحت 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 کے معطل کردیے۔ وزارت دفاع کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ ان الزامات کے نتیجے میں برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی، جس سے اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک قومی ایئر لائن کو 200 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

سول ایوی ایشن رولز 1994 کے تحت وفاقی حکومت نے ان اقدامات کو ضروری قرار دیا۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے برطانیہ کی منافع بخش مارکیٹ سے محروم ہوگئی، جس کا فائدہ دیگر حریف ایئر لائنز کو پہنچا۔

وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے تاکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں