ہومتازہ ترینڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس...

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (لارڈ میڈیا): ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے میں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ٹانک روڈ پر تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علی امین گنڈاپور فارم کے قریب پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے ڈی ایس پی کلاچی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت، اے ایس آئی محمد نعمان اور لیڈی کانسٹیبل امبر شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں