ہومتازہ ترینمائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران فوری طور پر انگلینڈ طلب...

مائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران فوری طور پر انگلینڈ طلب کرلیا گیا

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران پاکستان ٹیم مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو فوری طور پر لارڈز ٹیسٹ کے دوران طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم ان کی انگلینڈ میں طلبی کی مزید تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب لارڈز میں بھی ٹیم مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں