ہوماہم ترینوزیراعظم شہباز شریف کا ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن...

وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یہ ہدایت ایف بی آر کی اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں دی گئی جہاں وزیراعظم کو پی آر اے ایل کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے اور ان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔

وزیراعظم نے ایف بی آر میں اچھی شہرت کے گڈز ایویلیوایٹرز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں