ایمسٹلوین (لارڈ میڈیا) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، مگر پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے افراز اور محمد حماد کے گولوں کی مدد سے مقابلہ برابر کر دیا۔
تیسرے کوارٹر میں کپتان رانا وحید نے پاکستان کو برتری دلائی، تاہم جنوبی افریقا نے بھی گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔ آخر میں، حماد الدین کے آخری سیکنڈز میں گول کی بدولت میچ 4-4 پر ختم ہوا۔
پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ورلڈ کپ میں 6 میچ کھیلے، جن میں 2 میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک ڈرا ہوا۔


