قصور (لارڈ میڈیا) اہل علاقہ نے گنڈا سنگھ والا میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے مبینہ طور پر اشتہاری ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سرکاری گاڑی روک کر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان پر تشدد کیا جبکہ اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور اشتہاری ملزم شہزاد عرف شادی کو بھی پولیس کسٹڈی سے چھڑا کر لے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اہل علاقہ کو پولیس پارٹی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں 20 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


