تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دور دراز سمندری علاقوں میں صارفین تک ایران کے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ تیل کی فروخت میں کمی ضرور آئی ہے، تاہم سرگرمیاں مکمل معطل نہیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی ترسیل سے متعلق تفصیلات دشمن کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔


