تل ابیب (لارڈ میڈیا) : اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیر نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، زامیر نے کہا ہے کہ بجٹ بحران سے اسرائیلی فوج کی جنگی تیاری کو نقصان پہنچ رہا ہے اور فوج کو تقریباً 40 ارب شیکل کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل فوجی آپریشنز اور ریزرو ڈیوٹی اخراجات کی وجہ سے بجٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔ تمام محاذوں پر سرگرمی کے باوجود فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔
ایال زامیر کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے موجودہ بحران کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے آپریشنل پروگرام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


