برلن (لارڈ میڈیا): غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہری یورپ کے ممالک کے لیے داخلی سلامتی کا بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک نے منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔
جرمن وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مزید 23 افغان باشندوں کو لیپزگ سے چارٹر پرواز کے ذریعے کابل ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ان میں سے اکثر افراد سنگین جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ تھے۔
جرمن وزیر داخلہ الیکگزینڈر وڈ برنٹ نے کہا ہے کہ مستقبل میں نہ صرف مجرموں کو بلکہ ان لوگوں کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا جنہیں جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل 28 جولائی 2026 کو بھی جرمنی نے 31 افغان شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کیا تھا۔


