ہومتازہ ترینشعیب اختر نے بالی ووڈ میں اداکاری کی پیشکش ٹھکرا دی

شعیب اختر نے بالی ووڈ میں اداکاری کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور (لارڈ میڈیا) : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ کیریئر کے دوران بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ شعیب اختر نے تابش ہاشمی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت میں انہوں نے اداکاری کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا تھا اور انہیں عمران ہاشمی کی مشہور فلم ’گینگسٹر‘ میں کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

شعیب اختر نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی انہیں ذاتی طور پر ایک فلم کی پیشکش کی تھی۔ کئی فلم سازوں کا خیال تھا کہ وہ فلموں میں ولن کا کردار باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اداکاری میں دلچسپی کے باوجود انہیں جلد اندازہ ہو گیا تھا کہ کرکٹ اور فلمی کیریئر کو ایک ساتھ جاری رکھنا آسان نہیں ہو گا، اس لیے انہوں نے کرکٹ کو مکمل توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں