آبنائے ہرمز (لارڈ میڈیا): ایرانی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز کے عمان کوریڈور سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی بحری آئل ٹینکر ‘ہانا’ کو روک لیا۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی جہاز نے پہلے وارننگ دی اور پھر ٹینکر کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے کوئی بحری جہاز نہیں گزر سکا۔
آبنائے میں موجودہ کشیدگی کے باعث تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے عارضی راستے کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب، آبنائے میں میزائل حملے سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی کے مطابق تمام عملہ محفوظ ہے اور آگ بجھا دی گئی۔


