ہومتازہ ترینایران پر حملوں کا امکان ختم نہیں ہوا، امریکی وزیر جنگ

ایران پر حملوں کا امکان ختم نہیں ہوا، امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور تیل کی ترسیل بحال کر چکا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ ایران پر معاشی پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور تہران کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مستقبل میں مسلح کارروائی کا امکان موجود ہے اور امریکا ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ فی الحال ایران پر مزید حملوں کا امکان نہیں ہے۔ واشنگٹن نے معاشی پابندیوں اور دیگر ذرائع سے دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں